ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / صرف مذہبی مقاصد کیلئے ہوتے ہیں مذہبی مقام:عدالت

صرف مذہبی مقاصد کیلئے ہوتے ہیں مذہبی مقام:عدالت

Mon, 19 Dec 2016 22:17:14  SO Admin   S.O. News Service

چنئی19دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)مدراس ہائی کورٹ نے آج کہاکہ مذہبی مقام اورعبادت گاہیں صرف مذہبی مقاصدکیلئے ہوتی ہیں۔عدالت نے حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا کہ ایسے مقامات پر کوئی عدالتی پلیٹ فارم نہیں ہوں اور چار ہفتوں میں اسٹیٹس رپورٹ سونپی جائے۔چیف جسٹس سنجے شن کول اور جسٹس ایم سندر کی بنچ نے برطانیہ کے ایک این آرآئی عبد الرحمن کی طرف سے دائرمفادعامہ عرضی پر یہ حکم جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں ”مکہ مسجد شریعت کونسل“اور اسی طرح کے دوسرے پلیٹ فارم کی وجہ سے بڑی تعداد میں معصوم مسلم خاموش پریشانی سہہ رہے ہیں اور ان میں سے کچھ عدالتی فورم کی طرح کام کر رہے ہیں۔رحمان نے چنئی کے مکہ مسجد شریعت کونسل کے کام کاج پر بھی روک لگانے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا۔
 


Share: